سی پی آر [بچہ] ابتدائی طبی امداد

CPR in a child (from age 1 to puberty): First aid [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

سی پی آر زندگی بچانے کا ایسا طریقہ ھے جس میں چھاتی پر دباواور منہ سے منہ جوڑ کر سانس کی بحالی کا کام کیا جاتا ھے۔ سی پی آر کی عملی تربیت کے علاوہ یہ معلومات آپ کے بچے کی زندگی بچانے کا ذریعہ بنیں گی۔

سی پی آر کیا ھے ؟

سی پی آر کارڈیو پلمونیری رسسائی ٹیشن کا محفف ھے۔ سی پی آر ھنگامی حالت مریض کو ھوش میں لانے کے لئے چھاتی کو دبانے اور منہ سے منہ جوڑ کر سانس بحال کرنے کا عمل ھے، اگر یہ عمل اچھی طرح کیا جائے تو ایسے مریض جنہیں دل کا دورہ پڑا ھو ، ان کا دوران خون اور سانس بحال کرنے میں مدد ملتی ھے، بچوں میں دل کے دورے کی وجہ زخمی ھونا ، کوئی بیماری یا بہت کم صورتوں میں دل کی بیماری بھی ھو سکتی ھے، دوسری وجوھات مندرجہ ذیل ھیں :

  • ڈوبنا
  • دم گھٹنا
  • بجلی کا جھٹکا لگنا
  • زھر خوردنی
  • الرجی کے ردعمل سے جان کا خطرہ

سی پی آر کے کورسیز بذریعہ مقامی تفریحی پروگرام، ایڈوانس تیراکی کے پروگرام اور ابتدائی طبی امداد کے پروگرامز سے کراَئے جاتے ھیں

آپکے بچے کو سی پی آر دینا

اپنے بچے کو کندھے پر ھلکا سا مار کر دیکھئے کہ وہ ریسپانس دے رھا ھے یا نہیں۔ اگر جسم میں کوئی حرکت نہیں ھے تو فورآ 911 کو کال کریں یا گھر میں کوئی اورفرد موجود ھے تو اسے کال کرنے کو کہیں ۔

اگر بچہ آپ کے ھلانے جلانے پر کوئی جواب نہیں دیتا تو معائنہ کریں کہ وہ زخمی تو نہیں، اگر وہ زخمی ھے تو فورآ 911 کال کریں لیکن پہلے یہ تسلی کر لیں کہ بچہ سانس لے رھا ھے

سانس کو چیک کرنا

بچے کا سانس بچے کی چھاتی کی حرکت سے چیک کریں۔ آپ اپنا کان بچے کے منہ کے قریب لیکر جائیں اور سانس کو محسوس کریں اگر بچہ بے ہوش ھے اور سانس نہیں لے رھا تو فورآ 911 کال کریں ، اگر آپ اکیلے نہیں تو کسی دوسرے فرد کو کال کرنے کو کہیں۔

چھاتی پر دباو ڈالنا

سی پی آر شروع کرنے کے لئے اپنے بچے کو سیدھا ستواں جگہ پر لیٹا دیں۔اگر آپ سمجھتے ھیں کہ آپ کے بچے کی گردن زخمی ھوئیِ ھے تو گردن کے نیچے تولیہ یا اخبار رول کرکے رکھیں اپنی ھتھیلی کے پچھلے حصہ اسکی چھاتی کی ھڈی ، نپل لائن کے نیچے رکھیں اور تیزی کے ساتھ تیس باراس طرح دبائِں کہ چھاتی کی حرکت کم از کم دوانچ اوپر نیچے ھو۔ اس طرح سے خون دماغ اور دوسرے ضروری اعضاء کی طرف جانا شروع ھو جائے گا۔

سی پی آر چیسٹ کمپریشن کیلئے بچےکی پوزیشن بنانا

ھوا کا راستہ کھولیں

چھاتی کو تیس بار دبانے کے بعد ، اپنے بائیں ھاتھ کی ھتھیلی اپنے بچے کے ماتھے پر رکھیےاور دائیں ھاتھ سے دو انگلیوں کے ساتھ بچے کے تھوڑی اوپر کی طرف اٹھائیں ۔ یہ عمل کرنے سے بچے کی سانس کی نالی کا راستہ کھل جائے گا۔

جان بچانے والی سانسوں کیلئے بچےکے ہوا کے راستے کھولنا

سانس کی بحالی کا کام شروع کیجئے

بچے کا ناک دو انگلیوں سے بند کرکے اورمنہ کے اوپر اپنا منہ رکھ کر سختی سے بند کر دیں اور دو عدد ھلکے ھلکے سانس دیں، اب دیکھیں کہ بچے کی چھاتی اوپر نیچے ھونا شروع ھوئی ھے یا نہیں

 بچےکو جان بچانے والی سی پی آر سانسیں دلانا

دھرانا

چھاتی کو تیس بار دبانے کا عمل اور ھر دو منٹ کے بعد دو سانس دیتے رھیں اور اس وقت تک دیتے رھیں جب تک ایمبولنس نہیں پہنچ جاتی یا پھر بچے کا سانس بحال نہیں ھو جاتا۔

بچے پر سی پی آر چیسٹ کمپریشنز دوہرانا

باز یابی کی حالت

یہ بہت عام بات ھے کہ سی پی آر کے بعد آپ کا بچہ قے کر دے یا سانس لینے میں مشکل محسوس کرے ۔ اپنے بچے کو بازیابی کی حالت میں اس طرح رکھیں کہ اس کا منہ ھلکا سا نیچے کی طرف رکھیں ، اس بات کی تسلی کر لیں کہ بچے کا ناک اور منہ کسی چیز سے ڈھکے ھوئے نہ ھوں۔ ریکوری کی حالت میں رکھنے سے آپ کے بچے کو سانس لینے میں مدد ملے گی۔

بچےکو ریکوری پوزیشن میں لانا

باز یابی کی حالت سے متعلق مزید جاننے کے لئے پڑھیئے،بازیابی کی حالت اور گھر پرابتدائی طبی امداد دینا .

اھم نکات

  • سی پی آر میں چھاتی کو دبانا اور منہ سے منہ لگا کر سانس دینا ھوتا ھے
  • سی پی آر سے سانس بحال ھوتا ھے اور دماغ اور ضروری اعضاء کو خون کی رسد شروع ھو جاتی ھے
  • اگر آپ کا بچہ بے ھوش ھے اور سانس نہیں لے رھا تو فورآ 911 کال کریں
  • بچے کا سانس بچے کی چھاتی کی حرکت سے چیک کریں۔ آپ اپنا کان بچے کے منہ کے قریب لیکر جائیں اور سانس کو محسوس کریں۔
  • اگر آپ سمجھتے ھیں کہ آپ کے بجے کی گردن میں زخم ھے تو تولیہ یا اخبار گول کرکے اسکی گردن کے نیچے رکھیں۔
  • سی پی آر سے آپ کے بچے کے سانس کی بحالی ھو سکتی ھے، بچے کے سانس کی نالی کا راستہ کھلتا ھے
Last updated: 3月 10 2011