مرگی: ایک جائزہ

Epilepsy: An overview [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

مرگی کے دوروں کا ایک جائزہ، معلومات اور ان کا علاج

مرگی کیا ہے؟

مرگی کی بیماری،عرف عام میں بہت سی وجوھات کا مرکب ھو سکتی ھے۔ بچے کی مرگی اس وقت تشخیس ھوتی ھے بغیر کسی خاص بیماری کے بجے کو دو بار دورہ پڑ جائے۔ بغیر کسی وجہ کا مطلب ھے بغیر کسی بیماری کے ، بخار کے یا سر کے چوت لگنے سے دورہ پڑ جائے۔

مرگی کا دورہ کیا ہے ؟

مرگی کا دورہ دماغ میں برقی خلل کی وجہ سے بنتا ھے۔ یہ دماغی خلل پورے جسم پر اثر انداز ھوتا ھے۔ مختلف انسانوں پر یہ دورے مختلف نوعییت کے ھوتے ہیں۔ یہ اس بات پر منحصر ھے کہ بیماری دماغ کے کس حصے میں واقع ھے۔

  • ایسا بچہ جسے غیر حاضر دورہ پڑنا کہتے ھیں یہ محسوس کرتا ھے جیسے خلا میں تیر رھا ھو ہا دن میں خواب دیکھ رھا ھو
  • ایسا بچہ جسے سادہ جزوی دورہ پڑے وہ ایسی آواز سنے گا جس کا کوئی وجود نیہیں ھو گا یا اپنے ایک بازو میں جھٹکا محسوس کرے گا
  • ایک شدید تشنجی دورے سے بچہ زمین پر گر کر بل کھانے لگتا ھے
  • ایک شدید دورے کے بعد بچہ اپنا ھوش کھو سکتا ھے یا پھر ارد گرد کے ماحول کو دیکھ رھا ھوتا ھے اور بات کر سکتا ھے

مرگی کسی چوٹ ، ٹیومر، زخم یا دماغ میں خون کی رگوں کے آپس میں الجھنے سے ھو سکتی ھے۔ اگر چہ مرگی کی کوئی بظاھر وجہ نظر نہیں آتی۔ ایم آر آئی اور سی ٹی سکین میں دماغی رپورٹ بلکل درست نطر آتی ھے۔ مرگی کی بیماری عموما" بچوں میں زیادہ پائی جاتی ھے

ایک بار کے دورے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے بچے کو مرگی ھے، آدھے بچے جن کو ایک بار دورہ پڑتا ھے دوبارہ کبھی نہیں پڑتا۔ دوسرے دورے کا مطلب یہ ھے کہ آئندہ بھی دورہ پڑنے کا امکان موجود ھے۔ یہی وہ موقع ھے کہ جب علاج کے متعلق سوچا جاتا ھے۔

مرگی کی کچھ اقسام دواؤں کے ساتھ قابل علاج ھیں۔ کچھ میں خاص خوراک کی ضرورت ھوتی ھےاور کچھ میں سرجری کی۔ ایک بچے کو دوا کا اثر ھوتا ھے اور دوسرے کو نہیں ھوتا۔ مرگی ایک بہت مشکل بیماری ھے۔ اس لئے یہ بچوں ، والدین ادر ڈاکٹروں کو پریشان کر سکتی ھے۔ ڈاکٹروں کے لئے یہ فیصلہ کرنا مشکل ھو جاتا ھے کہ بچے کے لئے کونسا علاج درست ھو گا۔

مرگی کا علاج

علاج کا پہلا انتخاب دوا سے علاج ھے۔ زیادہ تر مرگی والے بچوں کو دوائی کی پہلی خوراک سے ھی آرام آ جاتا ھے۔ بہر حال، اگر پہلی صورت میں علاج کارگر ثابت نہ ھو تو ڈاکٹر دوا کو بدل سکتا ھے کوئی دوسری دوا شامل کر سکتا ہے

بعض اوقات دو یا تین قسم کی ادویات استعمال کرنے کے بعد دوروں میں فرق نہیں آتا۔ اگر ایسی بات ھے تو ڈاکٹر سرجری تجویز کر سکتا ھے۔ مرگی کی سرجری میں ، ڈاکٹر دماغ کے اس حصے کو نکال دیتا ھے یا الگ کر دیتا ھے جو دوروں کا باعث بن رھا ھوتا ھے۔ مرگی کے تمام مریض بچے جنہیں دوا سے آرام نیں آتا ان کی سرجری کرنا ضروری ھوتا ھے۔

اگر دوا کام نہ کرے اور سرجری بھی کروانا نہ چاھیں تو ڈاکتر ایک اور قسم کا علاج تجویز کر سکتے ھیں جس میں خاص خوراک دی جاتی ھے اور فخفی یا واگس نس مین ہیجان برپا کیا جاتا ھے

علاج کے مقاصد

علاج کے مقاصد چند باتوں پر منحصر ھیں

  • مرگی سنڈروم
  • کتنے وقفے کے بعد دودہ پڑتا ھے اور شدت کتنی ھوتی ھے
  • علاج کے کتنے امکانات موجود ھیں
  • آپ کے بچے کی عمر

ّعلاج کی ابتدائی مرحلے میں کیا ھونا چاھیے

  • دوروں کا مکمل خاتمہ
  • دوروں کی شدت میں کمی
  • دوروں کی شدت مین کچھ کمی اور کم سے کم ذیلی اثرات

علاج کا اگلا مرحلا کن باتوں پر منحصر ھے

  • معمول کی ترقی
  • سیکھنے کے عمل اور سلوک میں بہتری
  • مستقبل میں اکیلے رہ سکنا

جوں جوں بچے کی حالت میں بہتری آتی جاتی ھے اور اسی بیماری سمجھ میں آنے لگتی ھے تو اسی طبعی حالت اچھی ھو جاتی ھے اور مزید علاج کے مواقع پیدا ھونے لگتے ھیں

علاج کا فیصلہ آپ اپنے بچے کے ، ڈاکٹر کے اور علاج کرنے والی ٹیم کے مشورے سے کریں۔ آپنے بچے کو آسان الفاظ میں، جو وہ سمجھ سکے، علاج کے امکانات کے متعلق بتایئں۔ اس سے وہ کم متفکر ھو گا۔ اس سے اس کے تعاون میں اضافہ ھو گا اور وہ اپنے آپ کو قابو مین رکھے گا

مرگی سے سیکھنے کے عمل اور کردار میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں

ادویات اور سرجری ھی صرف مرگی کے علاج کا حصہ ھیں۔ دورے پر قابو پانا علاج کی طرف پہلا قدم ھے لیکن آخری نہیں۔ اگر چہ دوروں پر کنٹرول حاصل ھو بھی جاتا ھے تو پھر بھی آپ کے بچے کو خودراری، سلوک، سماجی حثییت میں مسائل کا سامنا ھو گا۔ علاج کرنے والی ٹیم کے ساتھ مل کر ان مسائل پر قابو پانے کی کوشش کریں

مستقبل میں کیا توقعات رکھی جا سکتی ہیں

بعض بچوں کے دورے عمر بڑھنے کے ساتھ ھی ختم ھو جاتے ھیں۔ بعض کو ساری عمر دوا کھانا پڑتی ھے۔ اپنے بچے کی علاج کرنے والی ٹیم سے دریافت کیجئے کہ اپنے بچے کے لئے آپ کی توقعات کیا ھیں

کلیدی نکات

  • مرگی کا دورہ دماغ میں برقی خلل کی وجہ سے بنتا ھے۔ یہ دماغی خلل پورے جسم پر اثر انداز ھوتا ھے۔ مختلف انسانوں پر یہ دورے مختلف نوعییت کے ھوتے ہیں
  • بچے کی مرگی اس وقت تشخیس ھوتی ھے بغیر کسی خاص بیماری کے بجے کو دو بار دورہ پڑ جائے۔
  • زیادہ تر بچوں کے دورے دواؤں سے کنٹرول ھو جاتے ہیں
  • علاج کے دوسرے طریقوں میں سرجری،حاص غذا، یا ایک ایسا طریقھ علاج جسے واگس نس کو متحرک کرنا کہتے ھیں
  • مرگی سیکھنے کے عمل اور سلوک کے مسائل پیدا کرتی ہے
Last updated: 3月 05 2010