میتھی سیلن ریزسٹینٹ سٹیفیلوکوکس اوریس- ایم آر ایس اے (MRSA)

Methicillin-resistant Staphylococcus aureus (MRSA) [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

MRSA ایک جراثیم ہوتا ہے جو انفیکشن پھیلا سکتا ہے اور آسانی سے پھیل سکتا ہے۔ MRSA کی علامات اور MSRA کے انسداد کے بارے میں پڑھیں۔

ایم آر ایس اے کیا ہے ؟

ایم آر ایس اے بیکٹیریا [ جراثیم] کی ایک قسم ہے۔ ایم آر ایس اے، "میتھی سیلن ریزسٹینٹ سٹیفیلوکوکس اوریس " کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ سٹیفیلوکوکس اوریس اکثر سٹیف اوریس کے لئے مختصر کیا جاتا ہے۔

سٹیف اوریس ایک جراثیم ہے جو اکثر جلد پر پایا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر لوگوں کو بیمار نہیں کرتا۔ جب سٹیف اوریس انفیکشن کرتا ہے تو یہ عموما جلد کو متاثر کرتا ہے۔ یہ پھوڑے،متعدی زخم اور جلد کے دیگر انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔

ایم آر ایس اے ایک خاص قسم کا سٹیف اوریس ہے۔ یہ بیشتر اینٹی بائیوٹکس کے خلاف محفوظ ہے بشمول میتھی سیلن کے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ میتھی سیلن اور کچھ دیگر اینٹی بائیوٹکس لینے سے ایم آر ایس اے سے چھٹکارا نہیں حاصل کرتے۔

ایم آر ایس اے کی تشخیص کرنا

مریضوں کا ایم آر ایس اے، روئی کی پھریری لینے سے کیا جاتا ہے۔ روئی کی پھریری ناک، مقعد یا دیگر جلدی حصے سے لیا جاتا ہے جہاں سرخی یا زخم ہو۔ پھر یہ پھریری ایم آر ایس اے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیجا جاتا ہے۔

آپ کی صحت کی نگہداشت مہیا کرنے والا آپ کے بچے کی روئی کی پھریری لے گا اگر :

  • آپ کا بچہ انفیکشن کی علامات ظاہر کرتا ہے۔
  • گذشتہ سال کے دوران آپ کا بچہ ہسپتال میں یا کینیڈا سے باہر رہا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کا بچہ ایم آر ایس اے سے اُس ملک میں یا دیگر ہسپتال میں ملاپ میں آیا ہو۔

کبھی کبھار ایم آر ایس اے چلا جاتا ہے۔ ایسے بچے جنہیں پہلے ہی ایم آر ایس اے ہے، ٹیسٹ یہ بتائے گا کہ کیا اُنہیں ابھی بھی ہے۔ اس بات کو معلوم کرنے کے لئے ہمیں روئی کی تین پھریریاں درکار ہوں گی، کم از کم ایک ایک ہفتہ کے وقفے کے بعد، اُس صورت میں جبکہ آپ کا بچہ اینٹی بائیوٹکس نہ لیتا ہو۔اگر یہ تمام ٹیسٹ ایم آر ایس اے ظاہر نہيں کرتے،توممکن ہے آپکے بچے میں اب یہ موجود نہیں ہو۔

ایم آر ایس اے بغیر دھلے ہاتھوں کے ذریعے پھیل سکتا ہے

ایم آر ایس اے لوگوں کے درمیان ملاپ سے پھیلتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ بغیر دھلے ہاتھوں کے چھونے سے پھیل سکتا ہے۔

لوگوں کے ایم آر ایس اے کو حاصل کرنے کے ہسپتال یا طویل المدت نگہداشت کی عمارتوں میں زیادہ امکان ہیں۔

ایسے لوگ جو ہسپیتال یا بحالی کی عمارتوں میں، یا طویل المدت والی نگہداشت میں ہوں تو وہ ایم آر ایس اے کو حاصل کرنے کے زیادہ خطرے میں ہیں۔ ہسپیتال کے باہر زیادہ تر لوگ صحتمند ہوتے ہیں اور اُن کے ایم آر ایس اے کےانفیکشن کو حاصل کرنے کے امکان نہیں ہوتے۔

تاہم ہسپتال سے باہر ایم آر ایس اے سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اسے کمیونٹی سے حاصل کردہ ایم آر ایس اے کہتے ہیں۔ حال ہی میں بیشتر لوگوں نے کمیونٹی سے ایم آر ایس اے حاصل کرنا شروع کیا ہے۔

یہ ایم آر ایس اے اگر انفیکشن کا باعث ہے تو اس کا اینٹی با ئیو ٹکس کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے

اگر آپ کے بچے کو ایم آر ایس اے ہے اور اس نے انفیکشن کر دیا ہے تو آپ کے بچے کا اینٹی بائیوٹکس سے علاج کیا جائے گا۔ اگر آپ کے بچے کو ایم آر ایس اے ہے اور کوئی تکلیف نہیں دے رہا تو کوئی علاج درکار نہیں ہوگا۔ ایک دفعہ جب آپ کا بچہ ہسپتال سے رخصت ہو جاتا ہے تو ایم آر ایس اے اکثر ختم ہو جاتا ہے۔

آپ ایم آر ایس اے کو پھیلنے سے روک تھام میں مدد کر سکتے ہیں

ایم آر ایس اے کی ہسپتال میں روک تھام کی جا سکتی ہے۔ دونوں ہی آپ اور عملہ جو آپکے بچے کا علاج کر رہے ہیں ایم آر ایس اے کے پھیلنے کی روک تھام میں مدد کر سکتے ہیں۔

  • ہسپتال میں آپ کے بچے کی نگہداشت کرنے والے تمام عملے کو دستانے، گاؤن اور ماسک پہننے چاہئیں۔
  • جب آپ کا بچہ ہسپتال میں ہو تو بچے کے کمرے مِیں جانے سے پہلے، بچے کو چھونے کے بعد اور اپنے بچے کا کمرہ چھوڑنے سے پہلے اپنے ہاتھ دھوئیں۔
  • کیوں کہ آپ دوسرے مریضوں کو نہیں چھونے جا رہے اس لئے آپ کو دستانے، گاؤن اور ماسک پہننے کی ضرورت نہیں۔

اگر آپ کا بچہ ہسپتال میں نہیں رُک رہا لیکن اُسے ملاقات کے لئے واپس آنا ہے، یا اپنے ڈاکٹر کو دکھانا ہے، تو ڈاکٹروں اور نرسوں کو بتائیں کہ آپ کے بچے کو ایم آر ایس اے ہے یا ہو چکا ہے۔ یہ اس امرکے فیصلہ کرنے میں ان کی مدد کریگا کہ آپکے بچے کو کس قسم کی نگہداشت چاہیۓ۔

اگر آپ کو کوئی سوالات ہوں تو اپنے ڈاکٹر یا نرس سے پوچھیں۔

ایم آر ایس اے اور تشویشناک بیماری

ایم آر ایس اے دوسرے جراثیموں کی نسبت زیادہ خطرے والا انفیکشن نہیں کرتا لیکن اُس کے علاج کرنے میں اینٹی بائیو ٹکس کا صحیح انتخاب زیادہ مشکل ہے۔یہ جاننا ضروری ہے اگر کسی کو ایم آر ایس اے ہے تاکہ صحیح اینٹی بائیو ٹکس سے علاج کیاجاسکے۔ اگر آپکو کوئی خدشات ہیں کہ آپکو یا کسی اور کو ایم آر ایس اے ہے۔ تو ڈاکٹر یا نرس سے پوچھیں۔

اگر آپ کے بچے کو ایم آر ایس اے ہے اور وہ ہسپتال میں ہے

ہسپتال میں ہوتے ہوئے، آپ کے بچے کو ایک کمرے میں رکھا جائے گا تاکہ دوسرے لوگوں میں ایم آر ایس اے کے پھیلنے کو روکا جائے۔ آپ کے بچے کو کھیل کے کمرے میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک کہ وہ ایم آر ایس اے سے چھٹکارا حاصل نہ کرلے۔ بچے کی زندگی کے ماہر سے کہیں کہ وہ کھلونے اور رسد آپ کے کمرے میں لائے۔ جب آپ کے بچے کو ہسپتال سے رخصت کر دیا جائے،اور جب آپ گھر پہنچیں تو آپ کو کوئی خاص کام کرنے کی ضرورت نہیں۔

کلیدی نکات

  • ایم آر ایس اے ایک بیکٹیریا ہے جو اینٹی با ئیو ٹکس کے مخالف محفوظ رہتا ہے
  • ایم آر ایس اے کے انفیکشن کی علامات میں جلد کے مسائل جیسے کہ سُرخی اور پھوڑے شامل ہیں۔
  • ایم آر ایس اے کے پھیلنے کو روکنے کے لئے لازماً اقدامات کرنے چا ہئیں۔
  • ایسا انفیکشن جوایم آر ایس اے سے ہوا ہو اُس کا اینٹی بائیوٹکس سےعلاج کیا جا سکتا ہے۔
​​
Last updated: 11月 17 2009