حرکی نشونما: اگلے چھے ماہ

Motor development: The next six months [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

اپنے بچے کی زندگی کے پہلے سال کے دوسرے حصے میں حرکی نشونما کے بارے میں جانئے۔ جیسا کہ کھڑا ہونا، بیٹھنا اور چلنا جیسے سنگِ میل کا زکر کیا گیا ہے۔

یہ صفحہ اُن سنگِ میل میں سے کچھ کے بارے میں بیان کرے

گا جہاں آپ کا بچہ اپنی زندگی کے پہلے سال کے دوسرےحصےمیں پہنچےگا ۔ایک بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ ہر بچہ ااپنی رفتار سے بڑھتا ہےاور یہاں بتائی گئی عمر پتھر پر لکیر نہیں ہے۔ یہ صفحہ اپنی پوری میعاد میں پیدا ہوا صحت مند بچے کی نشونما کےبارے میں بھی بتاےً گا ۔ ایک بچہ جوکہ اپنی میعاد سے پہلے پیدہ ہوا ہووہ اِن سنگِ میل پر تھوڑی دیر سے پہنچے گا

ماہ ۷

اس ماہ آپ کے بچےکے بیٹھنےکی صلاحیت مسلسل بڑھ رہی ہے، اور اب اُسے کچھ منٹ کے لئے بیٹھنے کے قابل ہونا چاہیے۔ ممکن ہے اِسے ابھی بھی بیٹھنےکے لیے آپ کے ہاتھوں کی ضرورت ہو۔ مگراُسکا ابھی مکمل بیٹھنے پر کنٹرول نہیں ہوگا ۔اِس کے لیے اَسے آپکی مدد کی ضرورت ہوگی۔

آپکے بچہ کو آپ کی مدد سے کھڑا ہونےاوراوپرنیچے کودنےکے قابل ہونا چاہیے۔ یہ اُس کے لیے انتہائی لطف کا زریعہ ہوگا۔ اُوپر نیچے اچھلنا اُس کی ٹانگوں کے لیے بھی اچھی ورزش ہے۔

اِس ماہ آپ کے بچے کے ہاتھوں کی ہم آہنگی بہتر ہو رہی ہوگی۔ ممکن ہے وہ اس مہینے ایک ہاتھ سے کھلونا پکڑنے اور دوسرے ہاتھ تک پہنچانے میں ماہر ہوجائے۔

ماہ ۸

اس وقت تک آپکہ بچہ نہ صرف بیٹھھ سکےگا بلکہ وہ آپکی مدد کے بغیر اپنے آپکو بیٹھنے کی حالت میں لا سکے گا۔ حتٰہ کہ وہ خود کو کھینچ کر کھڑا ہونے کی حالت میں بھی لا سکے گا۔ تاہم واپس بیٹھنے میں اُسے دشواری ہوسکتی ہے۔

اس ماہ کچھ بچے رینگنا سیکھتے ہیں اورکچھ نہیں۔ کچھ بچے رینگنے کی بجائے پیٹ کے یا پیٹھھ کے بل سرکنا پسند کرتے ہیں۔ زیادہ ترآگے جانے کی کوشش کرنے سے پہلے پیچھے کی طرف جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر آپ کے بچے نے ابھی رینگنا نہیں سیکھا تو وہ جلد سیکھ لےگا یا ممکن ہے وہ سیدھا بعد میں بیٹھنے سے کھڑے ہونے کی طرف جائے۔

ماہ ۹

آپکا بچہ چیزوں کی طرف اشارہ کرنے کے لیے اپنی پہلی انگلی کا استعمال سیکھ چکا ہوگا۔ یہ اسے اُن چیزوں کے بارے میں جاننے میں مدد دے گا جو اس نے ہاتھ میں پکڑی ہونگی۔ ایک اور کامیابی یہ ہوگی کہ وہ یہ جان گیا ہوگا کہ جب کسی چیز سے مزید نہ کھیلنا ہو تو اُس سےازخود کیسے پیچھا چھڑایا جا سکتا۔ یہ آپ کے بچے کی پریشانی کی بڑی وجہ ختم کردے گا۔

ماہ ١۰

ممکن ہے اس ماہ آپکا بچہ آپکے ہا تھ پکڑکر کچھ لڑکھڑاتے قدم اٹھانے کے قابل ہو جائے- شاید وہ باربارحرکت کرنے والے کاموں مثلاً ایک ہاتھ سے کھلونا اٹھا کر بغیر نیچے گراےً دوسرے ہاتھ تک پہنچانے میں بہت اچھا ہو جائے۔

ماہ ١١

ممکن ہے اس ماہ آپ کا بچہ کچھ لمحوں کے لیے اپنے بل بوتے پر کھڑے ہونے کے قابل ہوجاےً۔ اوروہ اس قابل بھی ہو جاےًگا کہ جب چاہے کھڑے ہونے والی حالت سے بیٹھنے والی حالت میں آجاےً۔

ماہ ١۲

شاید اس ماہ آپ کا بچہ اپنا پہلا قدم اٹھائے،اگر اس نے اب تک ایسا نہیں کیا تو۔اپنے قدم جماےً رکھنے کے لیےوہ اپنی ٹانگیں پھیلائے گا۔ آپکے بچےکو پہلاقدم اٹھاتے ہوئے بہت دھیان دیناہوگا۔ اگلے کچھ ہفتوں میں، وہ اکثر چلتے وقت اپنے قدموں کی طرف دیکھتا ہوا نظرآےً گا،تاکہ وہ اردگرد پڑی چیزوں سے اپنا تعلق بنائے رکھ سکے۔

اس موقع پر ممکن ہے آپکا بچہ ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ پرترجیع دینا شروع کردے۔ اِسکو ہینڈڈنیس کہتے ہیں۔ ایک چیز بہت ضروری ہے کہ ہینڈڈنیس آپکے بچے کی نشونما کے دوران بہت جلدی پیدا نہ ہو۔ اگر آپکو لگے کہ آپکا بچہ پہلے چند مہینوں میں ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ پر ترجیع دے رہا ہے تو اُسے ڈاکٹر پر لے کر جائیں کیونکہ ممکن ہے یہ کسی مسئلہ کی طرف اشارہ ہو۔

اس ماہ آپکے بچے کی حرکی مہارت مسلسل بہترہو رہی ہے۔ اس دوران وہ اس قابل ہوگیا ہے کہ اپنے انگوٹھے اور پہلی انگلی کی مدد سے کوئی شے پکڑ سکے۔اِسے پِنسرگرپ بھی کہتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ اب وہ بلاک جوڑنے اور چیزوں کو ایک دوسرے میں ڈالنے میں خوشی محسوس کرے۔ اب وہ پزل اور کھلونوں کے ساتھ کھیلنا بھی پسند کر سکتا ہے خاص کر لکڑی سے بنے ہوئےجن کا ایک چھوٹا ہینڈل ہوتا ہے

Last updated: 10月 18 2009