گھر پر درد: آپ اپنے بچے کی دیکھ بھال کس طرح کریں

Pain at home: Taking care of your child [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

اس صفحے پر یہ بتایا گیا ھے کہ گھر پر بچے کے درد کو کس طرح کم کیا جاتا ھے۔

یہ کتابچہ آپکو یہ معلومات مہیا کرے گا کہ جب آپ کا بچہ گھر پر درد میں ھوتا ھے تو آپ اپنے بچے کی دیکھ بھال کس طرح کریں گے۔ یہ درد کسی چوٹ کی وجہ سے بھی ھو سکتا ھے، یا پھر موچ آنے، گلے کی خرابی، کان کے درد یا ھسپتال میں ٹوٹی ھوئِ ھڈی کے اوپر کاسٹ چڑھانے کے بعد بھی ھو سکتا ھے۔

چونکہ والدین اپنے بچوں کی عادت کو اچھی سمجھتے ھیں اس لئے درد دور کرنے سے متعلق وہ اچھے فیصلے کر سکتے۔

آپ اپنے بچے کی درد کے بارے میں کیا جانتے ھیں

  • سب بچے ایک ھی طرح کا درد محسوس نہیں کرتے
  • شدید درد کا وقت گزر جانے کے بعد ،درد کا کم ھونا ضروری ھے نہ کہ زیادہ ھونا
  • درد کش ادویات آپ کے بچے کی درد کو کم کرنے میں مدد دیں گی
  • بچے کو پچکارنے سے وہ آرام محسوس کرے گا اور درد میں آفاقہ ھو گا
  • بچے کی توجہ دوسری طرف لگانے سے بھی بچے کی درد میں کمی ھو گی
  • بچے کو پچکارنا یا اس کا توجہ بٹانا اتنا ھی ضروری ھے جتنا ادویات دینا

درد کی تشخیص: یہ جاننا کہ آپکا بچہ درد میں ھے

بعض اوقات آپ کا بچہ یہ بتا دے گا کہ وہ درد میں ھے۔ وہ یہ الفاظ استعمال کر سکتا ھے جیسے درد، بوبو، دکھھ رھا وغیرہ ، ھو سکتا ھے وہ اس جگہ کی طرف اشارہ کرے، جہاں درد ھے، یا اس جگہ کو ڈھانپنے کی کوشش کرے۔ آپ اپنے بچے سے پوچھئے کہ کتنا درد ھے۔

آگر آپ کا بچہ بڑا ھے تو آپ 0 سے 10 سکیل پراس سے پوچھ سکتے ھیں کہ کتنا درد ھے۔ اپنے بچے سے پوچھیں کہ 0 سے 10 کے درمیان وہ کتنی درد محسوس کرتا ھے ۔ 0 کا مطلب ھے کہ درد نہیں اور 10 کا مطلب ھے کہ شدید درد۔ ھلکی درد 0 سے 3 تک، درمیانی درد 4 سے 6 ، اور سات سے اوپر شدید درد ھوتا ھے

آپ اپنے بچے سے اس طرح بھی پوچھ سکتی ھیں کہ کم درد ھورھا ھے، درمیانی، یا پھر شدید۔

کچھ بچے اپنے درد کے متعلق نہیں بتائیں گے

ھو سکتا ھے آپ کا بچہ اپنے درد کے متعلق آپ سے بات نہ کرے۔ اپنے بچے سے بڑی اختیاط سے بات کریں اور جیسا کہ آپ کو پتہ ھے کہ والدین اکثر اپنے بچے کی درد کے متعلق جانتے ھیں۔

اگر آپ کا بچہ درد میں ھے تو آپکو کونسی بات نوٹ کرنی چاھیے

اگر آپ کا بچہ خفگی شو کرتا ھے یا ثانگیں مارتا ھے یا پھر دانتوں کو رگڑتا ھے ؟ کیا آپکا بچہ اپنی ٹانگیں اٹھا کر پیٹ کی طرف لے جاتا ھے؟ کیا وہ ضرورت سے زیادہ روتا ھے یا جسم اکڑاتا ھے تو اسکا مطلب یہ ھے کہ بچےکو درد ھے۔ کوئی بچہ زیادہ سیدھا لیٹا رھتا ھے اورمثال کے طورپر جوکھییل وہ کھیلنا پسند کرتا ھے وہ نہیں کھیلتا جیسے کہ ٹی وی دیکھنا، کھانا پینا وغیرہ

د رد کی نگرانی کرنا: گھر پر اپنے بچے کی درد کو درد کش دوا سے دور کرنا

درد کش دوا دینے کے لئے انتظار نہ کریں

درد کشا دوا اس وقت اچھا کام کرتی ھے جب آپ بچے کو ھلکی درد کے دوران ھی دوا دے دیں اگر آپ زیادہ درد کا انتظار کریں گے تو دوا بھی دیر سے اثر کرے گی

دوا کی مقدارکا تعین آپ کے بچے کی عمر اوروزن، دونوں پر منحصر ھے۔ اگر آپ نے درد کشا دوا کے نسخے کے ساتھ ھسپتال چھوڑا ھے تو اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز سے لی گئ ھدایات کے مطابق عمل کریں۔

دواوں کے ذیلی اثرات سے مختاط رھیں۔ ذیلی اثرات ایک ایسا مسلہ ھیں جو کہ خود اسی دوا سے پیدا ھوتے ھیں۔ ذیلی اثرات کے متعلق بات کرنے کے لئے اپنے ڈاکٹر، نرس یا دوا ساز سے راپطہ کیجئے۔

درد کشا دوا کی بہت سی قسمیں ھیں جن میں سے کچھ یہ ھِیں :

ایسٹامینوفین

ایسٹامینوفیین، ٹائنانول یا ٹیمپرا کے برانڈ ناموں کے ساتھ مشہور ھے۔ یہ ایک ھی دوا کےتین مختلف نام ھیں۔ اگر بچے کو ھلکی درد ھے تو آپ ھر 4 گھنٹے کے بعد بچے کو دوا دے سکتی ھیں۔ ایسٹامینوفیین بچوں کے لئے محفوظ دوا ھے۔ اگر آپ دوا ڈبے پر لکھی ھوئی ھدایات کے مطابق دیں گی تو اسکے کوئی ذیلی اثرات نہیں ھوں گے۔

آئی بو پروفین

ائی بو پروفین ، ایڈول اور موٹرن کےبرانڈ نام سے فروخت ھوتی ھے۔ یہ ایک ھی دوا کے تین مختلف نام ھیں ۔ ڈاکٹر سے مشورہ کریں کہ آپ کے بچے کو درد دور کرنے کے لئے ایڈول دی جا سکتی ھے یا نہیں۔ ائی بو پروفین اور ایسٹامینوفیین ملا کر لی جائیں تو مدد گار ھو سکتی ھیں

درد کی دوسری ادویات

آپکی نرس، ایڈوانس پریکٹس نرس یا ڈاکٹر،بچے کو گھر پر درد دور کرنے کے لئے کچھ ادویات تجویز کر سکتے ھیں۔ تسلی کر لیں کہ یہ ادویات کب اور کیسے استعمال کرنی ھیں۔ آپکا ڈاکٹر نرس یا ایڈوانس پریکٹس نرس آپ کو بتا سکتے ھیں کہ یہ ادویات ایسٹامینوفیین کے ساتھ لی جا سکتی ھیں یا نہیں۔ ھو سکتا ھے آپکو آوپائڈ تجویز کی جائَےجو کہ شدید یا درمیانے درد کے لئے استعمال کی جاتی ھے۔ اوپائڈ کی ادویات مارفین، ھائڈرومارفین یا آکسی کوڈین کے نام سے فروخت ھوتی ھیں۔ آپ نسخے پر لکھے ھوئے مشورے پر عمل کیجیئے۔ اگر آپ کے کچھ سوالات ھیں تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے رجوع کیجئے۔

جلد کو سن کرنے والی کریم

بعض اوقات آپکو وقت سے پہلے ھی معلوم ھوتا ھے کہ آپ کا بچہ درد کےعمل سے گزرنے والا ھے۔ جیسے کہ خفاظتی ٹیکہ لگانا۔ ایسی اشیاء موجود ھیں جن سے درد میں کمی ھو سکتی ھے، جیسا کہ سن کرنے والی کریمیں جن کے نام الما، میکسیلینا، یا ایمیٹاپ وغیرہ ھیں۔ آپ پیکیج پر لکھی ھوئی ھدایا ت پر عمل کریں۔

بغیر دوا کے درد کو کم کرنا

دو طریقے ایسے ھیں جن میں دوا کے بغیر بھی درد میں کمی کی جا سکتی ھے۔ ایک طریقہ جسمانی آسودگی کا ھے اور دوسرا نفسیاتی طور پر دھیان بثانے کا ھے۔

جسمانی آسودگی پہنچا کر بچے کی درد کم کیجے

اپنے بچے کو اس طرح کی آسودگی دیجئے جس سے وہ اچھا محسوس کرے۔

  • آئیس پیک : سوجن میں یہ بہت کام کرتا ھے، اسے ایک گھنٹے میں صرف پندرہ منٹ تک استعمال کر سکتے ھیں۔
  • مرطوب گرمی پہچانا: شدید زخم کے تین دن بعد ، اگر سوجن کا مسلہ نہیں ھے، تو یہ ایک بہترین طریقہ ھے۔ ایک گھنٹے کے درمیان مرطوب گرمی سے صرف 20 منٹ تک سینک دیجئے۔ بہت زیادہ گرمی نہ پہچائیں جس سے جلد کے جلنے کا خطرہ ھو۔
  • بچے کو اٹھائیں، گدگدی کریں یا اوپر نیچے کریں
  • درد والے حصے میں مساج کریں یا رگڑیں
  • درد والے حصے کے نیچے تکیہ رکھیں
  • بستر پر اٹھکر بیٹھنا ، ھلنا جلنا اور حالت بدلنے سے بھی مدد ملتی ھے۔

درد کو کم کرنے کے لئے نفسیاتی اضطراب پیدا کرنا

یہ اس وقت کام کرتا ھے جب آپ بچے کی توجہ دوسری طرف الجھاتے ھیں:

  • ٹی وی، ویڈیو، ڈی وی ڈی یا کیمپویٹر کے کھیل
  • کہانی سنانا
  • نلبلے اڑانا
  • اپنے ساتھ کھیل کروانا
  • ان کے پسند کے کھلونے سے کھیلنا

یہ جاننا کہ اب بچے کے درد کا کیا حال ھے

اب جبکہ آپ نے بچے کی درد کم کرنے کے تمام طریقے آزمائے ھیں تو آپ کو یہ دیکھنا ھے کہ درد میں کتنا آفاقہ ھوا ھے۔ ہہ سب آپ اس طرح سے چیک کر سکتے ھیں:

  • یہ چیک کریں کہ دوا دینے کے ایک گھنٹے کے بعد درد میں کتنا آفاقہ ھوا ھے
  • اپنے بچے سے ایک سے دس کے پیمانے پر پوچھیے یعنی 0 – 10 تک اور بچے کے جواب کو غور سے سنیے
  • آگر بچہ ابھی تک درد میں ھے تو اپنے ڈاکٹر کو کال کرکے مشورہ لیں
  • بچے کو آسودگی پہچائیں اور اسکی توجہ درد سے دوسری طرف ھٹائیں
  • اگر دونوں دوائیاں ملا کر دینے سے، جسمانی آسودگی پہچانے سے اور نفسیاتی طور پر دھیان کسی اور طرف لگانے سے بھی درد کم نہیں ھوتا یا بچے کا درد بڑھ جاتا ھے تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں

اھم نکات

  • ھر بچے کا درد مختلف ھوتا ھے۔
  • آپ اپنے بچے سے بات کرکے اور اسکا مشاھدہ کرنے کے بعد اندازہ لگائیے کہ بچے کو کس قدر درد ھے۔
  • درد کشا دوائیاں دینے سے بچے کی درد کم ھو جاتا ھے۔ آپنے ڈاکٹر، نرس یا دوا ساز کی ھدایت پر عمل کیجئے۔
  • آپ جسمانی آسودگی یا اچھے سلوک سے بچے کی درد میں کمی لا سکتے ھیں
  • آپنے بچے کے درد کا دوبارہ اندازہ لگائیے
Last updated: 5月 07 2010