پیڈیازول

Pediazole [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو انفیکشن کیلئے پیڈیازول نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ پیڈیازول کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ہے؟

پیڈیازول ایک ایسی دوا ہے جسے اینٹی بائیوٹک کہا جاتا ہے۔ اینٹی بائیوٹک کا استعمال ان جراثیم جنھیں بیکٹیریا کہتے ہیں، کی وجہ سے ہونے والی انفیکشن کے علاج اور اس سے بچاو کے لئے کیا جاتا ہے۔

پیڈیازول دو ادویات ایریتھرومائسن اور سلفیسوکسازول سے مل کر بنتی ہے۔

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

اپنے بچے کو پیڈیازول دیتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں:

  • اپنے بچے کو تب تک پیڈیازول دیتے رہیں جب تک آپکا ڈاکٹر یا دواساز کہے، چاہے آپکا بچہ بہتر بھی نظر آرہا ہو۔ کسی بھی وجہ سے اس دوا کا استعمال روکنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
  • اپنے بچے کو پیڈیازول ہر روز ایک ہی وقت پر دیں جس وقت آپکا ڈاکٹر یا دوا ساز کہے۔ خوراک چھوٹنے سے بچنے کے لئے اس وقت کا انتخاب کریں جو وقت آپکے لئے آرام دہ ہو۔
  • آپکو بچہ پیڈیازول کو کھانے کے ساتھ یا کھانے کے بغیر لے سکتا ہے۔
  • اپنے بچے کو یہ دوا ایک گلاس پانی یا کسی اور مائع کے ساتھ دیں۔
  • اپنے بچے کو یہ دوا اچھی طرح ہلانے کے بعد دیں۔
  • اپنے بچے کو یہ دوا خاص چمچ یا دواساز کی دی ہوئی سرنج سے دیں۔

اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپکے بچے کی پیڈیازول کی خوراک چھوٹ جائے تو:

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر آپکو چُھوٹی ہوئی خوراک اگلی خوراک سے چار گھنٹے پہلے یاد آئے تو چُھوٹی ہوئی خوراک چھوڑ دیں۔
  • اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کو ایک وقت میں ایک ہی خوراک دیں۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

پیڈیازول کے استعمال کے دوران آپکے بچے پر اس دوا کے چند ضمنی اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں لیکن ان کے لئے آپکے بچے کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

جیسے جیسے آپکے بچے کا جسم پیڈیازول کا عادی ہوگا یہ ضمنی اثرات خودبخود ختم ہو جائیں گے۔ اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ہوں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

  • پانی والے پخانے یا ڈائریا
  • سردرد
  • خراب معدہ یا الٹیاں
  • چکر آنا

دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔

  • معدے میں شدید مڑور اٹھنا یا درد ہونا
  • شدید جلد کے ریش، چھَپاکی[ابھری ہوئی یا سرخ خراش والی جلد]
  • چھالے یا چھلی ہوئی جلد
  • جلد یا آنکھوں میں پیلاہٹ
  • نہ ختم ہونے والی حلق کی سوزش یا خرخراہٹ
  • چہرے کی سوزش
  • منہ کے اندر سوزش
  • نیا بخار یا ایسا بخار جس میں کوئی بہتری نہ آئے
  • سردی لگنا
  • غیر معمولی خارش یا خون کا بہنا
  • غیرمعمولی کمزوری یا تھکاوٹ
  • پیشاب کرتے وقت جلن محسوس ہونا
  • پیشاب میں خون یا کالا پیشاب
  • سانس لینے میں مشکلات

اگر آپکا بچہ دو دن کے اندر بہتر ہونا نہ شروع ہو یا اسکی حالت مزید خراب ہو رہی ہو تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

آپکو اس دوا کے بارے میں کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

اگر آپکے بچے پر سلفہ ادویات یا کسی اور ادویات کا غیر معمولی ردِعمل ہو یا ان سے الرجی ہو تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔

اپنے بچے کی کسی بھی قسم کی سرجری مشمول دانتوں کی سرجری یا کوئی بھی ہنگامی طور پر علاج کروانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا ڈینٹسٹ کو بتائیں کہ آپکا بچہ پیڈیازول لے رہا ہے۔

اپنے بچے کو کوئی بھی ادویات دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا دواساز کو دکھائیں چاہے وہ ادویات ڈاکٹر کی تجویز شدہ نہ بھی ہوں۔

پیڈیازول کے استعمال سے آپکے بچے پر دھوپ جلن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکا بچہ باہر جاتے وقت اپنی جلد اور سر کو کپڑوں اور ٹوپی سے ڈھک کر رکھے۔ آپکے بچے کو سن سکرین [سن سکرین جلد کو سورج سے بچاتی ہے] کا استعمال کرنا چاہیے۔ اپسی سن سکرین کا انتخاب کریں جوکہ سورج کی الٹراوائلٹ شعائوں جنہیں یو-وی-اے یا یو-وی-بی کہتے ہیں، سے بچاتی ہو۔ آپکی سن سکرین میں سن پروٹیکشن فیکٹر جسے ایس-پی-ایف بھی کہتے ہیں، ہونا چاہیے اور اسکی مقدار 15 ہونی چاہیے۔ اچھی سن سکریں چننے میں اپنے دواساز کی مدد لیں۔

مائع پیڈیازول کو فریج میں رکھیں۔

ایسی ادویات مت رکھیں جن کی میعاد ختم ہو چکی ہو۔ متروک اور فالتو ادویات کو ضائع کرنے کے بہتریں طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دوا ساز سے بات کریں۔

تمام ادویات بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں۔

اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں کوئی بھی دوا استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ کتابچہ پیڈیازول کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو پیڈیازول کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Last updated: 3月 13 2010