سوئیمرز ایئرswimmer’s ear (بیرونی کان کی سوزش)

Swimmer's ear (otitis externa) [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

سوئیمرز ایئر انفیکشن کان کی نلی میں ہونے والا انفیکشن ہے۔ سوئیمرز میں کانوں کی علامات، یہ کتنے دنوں تک رہتا ہے، اور اس مرض میں مبتلا بچے کی نگہداشت کے طریقے۔

سوئیمرز ایئرکیاہے؟

بیرونی کان کی سوزش یاسوئیمرز ایئر، ایئر کنال  کی ایک انفیکشن ہے۔ یہ 7 سے 12 سال کی عمر کے بچوں میں بہت عام ہے، تاہم یہ کسی بھی عمر میں ہوسکتی ہے۔ سوئیمرز ایئر زیادہ تر گرمیوں کے مہینوں میں ہوتی ہے اور اُن بچوں میں بہت عام ہے جو زیادہ تر وقت پانی میں گزارتے ہیں۔

سوئیمرز ایئرکی نشانیاں اور علامات

کان کی جسمانی ساخت سرخی اور خارش والےکان کے پردے اورکان کی نالی کی شناخت؛ کان کے سوراخ کی دیواروں پر سوجن اور ابھار؛ اور مائع بہنا

آپ کا بچہ مندرجہ ذیل کی شکایات کرسکتا ہے۔

  • درد، ملائمت، اور خارش، عام طور پر ایک کان میں لیکن کبھی کبھار دونوں کانوں میں ۔
  • گُھٹی ہوئی آواز یا سنائی نہ دینا
  • کان بند ہونےکا احسا س
  • دُکھنے والےکان سے مواد نکل یا بہ سکتا ہے
  • بخار صرف زیادہ شدید کیفیات میں ہوتا ہے ۔

پیچیدگیاں

اگر سوئیمرز ایئر کا علاج نہ کیا گیا ہو وہ سنگین پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے، جس میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  • ایک شدید گہری جلدکی انفیکشن جسے سیلو لئیٹس یعنی خلوی ریشے کی سوزش کہتے ہیں
  • لمبی مدت کے لئے انفیکشن جیسے دیرینہ بیرونی کان کی سوزش
  • ہڈی اور نرم ہڈی کا نقصان، جسے[نیکروٹئینگ اوٹس ایکسٹرنا] )کہتے ہیں
  • قریب کی رَگوں یا دماغ میں بہت دورتک پھیلنے والی انفیکشن، جوبعض اوقات زندگی کے لئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

اگر آپ کے بچےکو کان کے پیچھے یا اس کے اردگرد ملائمت، سُوجن، یاسُرخِی ہے یا جسم کا درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے تو ہمیشہ طبی توجہ حاصل کریں ۔

ڈاکٹر سوئیمرز ایئرکے لئےکیا کرسکتے ہیں

عام طور پر آپ کے بچے کا علاج کان میں ڈالنے والے قطروں سے ہوتا ہے جن میں اینٹی بائیوٹکس اور اسٹیروائیڈز شامل ہوتے ہیں۔ آپ کا ڈاکٹر یہ ادویات تجویز کرے گا۔ اگر آپ کے بچے کی انفیکشن بہت شدید ہے، تو ڈاکٹر منہ کے ذریعے دی جانے والی اینٹیِ بائیوٹک دوا بھی تجویز کرسکتا ہے۔ بہت کم صورتوں میں ہو سکتا ہے کہ علاج درشت(ایسٹرینجینٹ) کان میں ڈالنے والے قطروں سے کیا جائے جیسے کہ بیوروز سلوشن وغیرہ۔

انفیکشن کو 2 یا 3 دن کے اندر صحیح ہونا شروع ہوجانا چاہیئے، اور عام طور پر تقریباً 1 ہفتے کے بعد مکمل طور پر صحیح ہو جاتی ہے۔

گھر پر اپنے بچے کی دیکھ بھال کرنا

درد کا علاج کریں

سوئیمرز ایئر تکلیف دہ ہے۔ آپ اپنے بچے کے درد میں مددکیلئےبغیر ڈاکٹری نسخے کے دستیاب ادوایات استعمال کر سکتے ہیں جیسے کہ اسیٹامائنوفین  (ٹائلانول، ٹیمپرا، یا دیگربرانڈز) یا آئی بیو پروفین  (ایڈول، موٹرن، یا دیگر برانڈز ) ۔

کچھ مقامی طور پر کان میں ڈالنے والے قطروں کی دوائیں جیسے کہ [ارولاگن] ، درد کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں لیکن انفیکشن کا علاج نہیں کرتے۔ اس قسم کے کان میں ڈالنے والے قطرے اینٹی بائیوٹک قطرے ڈالنے سے ذرا پہلے استمال نہ کریں۔ ایسا کرنا اینٹی بائیوٹک کے اثر کو کم کر دے گا ۔ آپ کا بچہ جتنی ادویات استعمال کر رھا ھے ان سب کے متعلق ڈاکٹر کو مطلع کریں

کان میں ڈالنے والے قطروں کیلئے آسان تجاویز

جب آپ اپنے بچے کے کان میں قطرے ڈالتے ہیں، تو اُ س کو کروٹ کے بل لٹا دیں اورکان کو جنبش دیں تاکہ اس بات کا یقین ہو جائے کہ قطرے کان کی نالی کے اندر تک پہنچ جائیں ۔ اُس کے بعد 3 سے 5 منٹ تک اُس کو کروٹ کے بل اسی طرح لیٹا رہنے دیں۔

اگر کان سے بہت سامواد (مائع) نکل رہا ہے، تو قطرے ڈالنے سے پہلے آپ اُس کو صاف کرسکتے ہیں۔ ٹیشو کو بَل دے کر آرام سے کان کی نالی میں چند مرتبہ ڈالیں۔ نالی کو صاف کرنے کے لئیے کاٹن بڈ  یا کیوـ ٹپ  ہرگز استعمال نہ کریں۔

تیراکی یا سرکو مکمل طور پر پانی کے اندر لے جانے سے پرہیز کریں

آپ کے بچے کو تیراکی یا اپنا سر پانی کے اندر لے جانے سے احتیاط کرنی چاہئیے جب تک کہ انفیکشن مکمل طور پر ختم نہ ہوجائے۔ اگر وہ نہاتی ہے، تو اس کو اس بات کی احتیاط کرنی چاہیۓ کہ پانی کی دھار سیدھی کان کے اندر نہ جائے۔

طبی مدد کب حاصل کرنی ہے

اپنے بچے کے معمول کے ڈاکٹر کو کال کریں اگر :

  • علاج کے 48 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آپ کے بچے کی طبیعت بہتر نہیں ہو رہی
  • آپ کے بچے کو بہت تیز بخار ہو جاتا ہے
  • کان کے پیچھے یا کان کےاردگرد سرخی یا سوجن ہو جاتی ہے

سوئیمرز ایئر کی روک تھام

درشت کان کے قطرے

بعض بچے باربار بیرونی کان کی سوزش کی تکلیف سے گزرتے ہیں۔ آپ خشک ہونے والی الکحل پر مبنی یادیگر درشت کان کے قطرے (ایسٹرنجینٹ ائر ڈراپس) ، جیسا کہ بیوروز سلوشن کاتیراکی کے بعد، استعمال کرنے کے ذریعے ایسا کرنے کی روک تھام میں مدد کر سکتے ہیں۔ یہ درشت کان کے قطرے فارمیسی میں بغیر ڈاکٹری نسخے کے دستیاب ہیں۔ ان کان کے قطروں کو شدید انفیکشن ہونے کی صورت میں استعمال نہ کریں ۔ اپنے بچے کے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

ایئرپلگز

تیراکی کے دوران ایئرپلگز استعمال کرنے سے بیرونی کان کی سوزش کی واپسی کی روک میں مدد مل سکتی ہے۔ ایسے ایئر پلگز استعمال کریں جو خاص طور پر تیراکی کیلئے بنائے گئے ہوں۔

اہم ہدایات

  • سوئیمرز ایئرکا علاج عام طور پر ڈاکٹر کے تجویز کردہ کان کے قطروں سے کیا جاتا ہے ۔
  • اپنے ڈاکٹر کے پاس دوبارہ جائیں اگر آپ کے بچے کو انفیکشن سے منسلک تیز بخار یا اردگردکی جلد پر سرخی اور سوجن ہو۔
  • کان کے اندر کاٹن بڈ ز یا کیوٹپس ہرگز مت ڈالیں ۔
  • مزید سلسلوں کی روک تھام کیلئے تیراکی کرتے ہوئے کان کے قطروں کو خشک کرنے اور ایئرپلگز پر غور کریں۔
Last updated: 3月 05 2010