بچے کی پیشاب کی نالی کے پیـچھے کی طرف کھلنے کی مرمت : آپریشن کے بعد اپنےبچے کی گھر میں نگہداشت کرنا

Taking care of your child at home after hypospadias surgery [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

معلوم کریں کہ اپنے بچے کے ہائپو اسپیڈیا کو ٹھیک کرنے کے آپریشن کے بعد گھر پر اس کی نگہداشت کیسے کریں، اور ہائپو اسپیڈیا کا مناسب علاج کیا ہے۔

آپ کے بچے کی پیشاب کی نالی کے پیـچھے کی طرف کھلنے کی مرمت کا آپریشن ہونا ہے۔ یہ طریق عمل آلہ تناسل کو صحیح جگہ پر کھولنا ہے تاکہ آپ کا بچہ زیادہ آسانی سے پیشاب کر سکے۔

ہائیپو سپیڈیاسایک نارمل عضو تناسل میں سوراخ (دہانہ)، قلفہ، حشفہ، قضیب اور خصیوں کی تھیلی اور ایک پیدائشی نقص والا عضوتناسل
عام
طور پر پیشاب یا مادے کے اخراج کی نالی کی جگہ کو کھولنا جو آلہء تناسل کےسپارو پر ہوتی ہے۔ ایسے بچے جو ہائیپو سپیڈیاس ہوں  ۔ کی پیشاب والی نالی  کھولنا ، کئی حالتوں میں پائی جاسکتی ہے مع آلہء تناسل کے نیچے کی طرف۔ آگے بڑھی ہوئی کھال آلہء تناسل  کے سپارو کو پوری طرح نہیں ڈھانپ سکتی ہے۔ پیشاب آور جگہ کی نالی کو کھولنے کا مقام عمومی حالت کی حد سے نیچے کی حد تک ، قضیب کے سر پر، درمیان میں یا فوطے کے نیچے ہو سکتا ہے۔

ہائپوسپیڈیاس آپریشن کے بعد بیشتر بچے اُسی دن گھر چلے جاتے ہیں۔ یہاں کچھ معلومات ہیں جسے آپ استعمال کرکے اپنے بچے کو گھر پر صحتمند ہونے میں مدد کر سکتے ہیں۔

اپنے بچے کے بخار یا درد کی دیکھ بھال کرنا

جیسے کہ ہر آپریشن کے ساتھ بیشتر بچوں کو طریق عمل کے بعد پہلے دن بخارہو جاتا ہے۔ آپریشن کے بعد چند دن کچھ درد رہنا بچوں کے لئے معمول کی بات ہے۔

اگر آپ کے بچے کو آپریشن کے بعد بخار یا ہلکا درد ہے تو اُسے ایسیٹا مینوفین، ٹائلینول، ٹیمپرا  یا آئبوپروفین، ایڈول یا موٹرین  دیں۔ ہمیشہ دوا کی بوتل پر لیبل پڑھیں اور ہدایات پر عمل کریں۔

اپنے بچے کو اے ایس اے، ایسیٹائل سیلی سائیکلک ایسڈ یا اسپرین نہ دیں۔

اگر آپ کے بچے کو شدید درد ہے اور یہ دوائیں اثر نہیں کر رہیں تو آپ اپنے بچے کو کوڈین بھی دے سکتے ہیں۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ دوا کی بوتل پرلکھی ہدایات پڑھتے ہیں تاکہ یہ معلوم کریں کہ اپنے بچے کو ہر دوا کتنی بار دینی چاہئے۔ ان ہدایات پر صحیح طرح عمل کریں۔ اگر آپ کو خدشات ہیں تو اپنے دوا فروش یا یورولوجی کلینک پر نرس سے بات کریں۔

پلاسٹک کی نلکی: بچے کے آلہء تناسل کے اندر لگی ہوئی نلکی کی دیکھ بھال کرنا

آپ کے بچے کو یوریتھرا میں پلاسٹک کی نلکی لگائی جائے گی جسے سٹنٹ کہتے ہیں۔ یہ سٹنٹ یوریتھرا کو کھلا رکھتا ہے تاکہ وہ اچھی طرح بحال ہو جا ئے۔ یوریتھرا آلہء تناسل میں ایک نالی ہے جو مثانے سے پیشاب کو باہر نکالتی ہے۔

پلاسٹک کی نلکی ایک ٹانکے کے ساتھ اس جگہ پر لگائی جاتی ہے۔آپکو اپنے بچے کو ٹانکے اور نالی کے ہٹانے کےلۓ یورولوجی کلینک لانا ہوگا۔ آپریشن کے بعد 1 ہفتے تا 10 دن میں ایسا ہوگا۔

کبھی کبھار، یہ نلکی گھر پر گر جاتی ہے۔ اگر ایسا ہو تو ہسپتال میں یورولوجی کلینک کو کال کریں۔

کچھ بچوں کو کیتھیٹر ( نلکی )کی ضرورت ہو سکتی ہے

ہائپوسپیڈیاس کی مرمت کے آپریشن کی پیچیدگی کو دیکھتے ہوئے، آپ کے بچے کواس کے بدلے کیتھیٹر ، یا سٹنٹ، پلاسٹک کی نلکی لگائی جا سکتی ہے ۔ کیتھیٹر ایک پتلی سی پلاسٹک کی نلکی ہے جو جسم سے پیشاب کو خارج کرتی ہے۔

فولی کیتھیٹر( نلکی)

کچھ بچوں کو سٹنٹ کی بجائے فولی کیتھیٹر لگائی جائے گی۔ اگر یہ صورت حال ہو گی تو ممکن ہے وہ 2 ہفتے تک اندر رہے۔

پیوبس کے اوپرکیتھیٹر (نلکی)

اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ آپ کے بچے کو پیوبس کے اوپر نلکی لگے۔ یہ نلکی مثانے اور پیٹ کے درمیان پیٹ کےباہر کی جانب لگائی جاتی ہے۔ یہ پیشاب کو اس کے ساتھ لگی ہوئی تھیلی میں خارج کرتی ہے۔ جب کہ کسی ایک فولی کیتھیٹر یا سٹنٹ کو یوریتھرا سے ہٹایا جائےتو پیوبس کے اوپر لگی ہوئی نلکی کو قریباً ایک ہفتے بعد ہٹا دیا جاتا ہے۔ اگر آپ کے بچے کے پیوبس کے اوپر نلکی لگی ہو تو آپ کو مزید معلومات دی جائے گی کہ اس کی دیکھ بھال کیسے کرنی ہے۔

مزید جاننے کے لئے براہ مہربانی مطالعہ کریں پیشاب کی نلکی:گھر میں نگہداشت "پیشاب خارج کرنے کے لئے کاتھٹر کا استعمال- گھر پر احتیاط."

آپریشن کے بعد پٹی کو پانی میں تر کرنا

آپ کا بچہ آلہء تناسل پر پٹی کے ساتھ گھر آئے گا۔ گھر میں آنے کے 2 دن ) 48 گھنٹوں ( کے اندر بچے کو گرم پانی سے نہلانا شروع کریں۔ آپ اپنے بچے کو دن میں 3 سے 4 مرتبہ نہلا سکتے ہیں۔ نہانے کے دوران پٹی اپنے آپ اُترنا شروع ہو جائے گی۔ اگر نہیں اُترتی تو آپ کو اُتارنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ جرّاحی کے عمل کے بعد پٹی کو مکمل طور پر 1 یا 2 دن ) 24 سے 48 گھنٹے ( میں اُتارنا ہوگا۔ اگر آپ کو پٹی اُتارنے میں مسائل ہوں تو یورولوجی کلینک سے رجوع کریں۔

جب بھی آپ کا بچہ نہائے تو اُس کے آلہء تناسل کو اپنے آپ خشک ہونے دیں۔ پھر جراثیم کش کریم جیسے کہ پولی سپورین پوری جگہ لگائیں۔

اگر آپ دوہرے ڈائیپر باندھ سکیں

اگر آپ کے بچے کا سٹنٹ یا کیتھیٹر (نلکی) کافی طویل ہے تو آپ اُسے دوہرے ڈائیپر میں لپیٹ سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ دو ڈائیپر پہنے گا، ایک کے اوپر دوسرا۔ پہلے اُسے معمول کے مطابق ڈائپر پہنائیں لیکن نلکی کو باہر کی طرف ٹیپ سے لگائیں۔ پھر دوسرا ڈائیپر پہلے کے اوپر رکھیں تاکہ پیشاب دوسرے ڈائیپر میں ٹپکے۔

اگر وہ ٹیوب جو آپ کے بچے کے آلہء تناسل سے آرہی ہے وہ اتنی لمبی نہیں ہے، تو اُسے ویسے ہی ڈائپر پہنائیں جیسے کہ معمول کے مطابق آپ پہناتے ہیں۔

کچھ خون جاری ہو سکتا ہے

آپ اپنے بچے کے ٹانکوں سے کچھ خون رستا دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کا بچہ دھکم پیل کرے تو ایسا ہونے کا امکان ہے۔ معمولی خون نکلنا معمول کی بات ہے۔ پہلے چند دن تک آپ جب بچے کا ڈائپر بدلیں گے تو تھوڑا سا خون دیکھ سکتے ہیں۔

اگر وہاں بہت زیادہ اور تازہ خون ہو جب آپ ہسپتال سے گھر واپس جائیں تو اپنے بچے کے آلہء تناسل کو اُس وقت اپنے ہاتھ سے سختی سے دبا لیں۔ 15 منٹ تک اسے دبائے رکھیں اور یورولوجی کلینک کو کال کریں۔

آپریشن کے بعد کھانا اور پینا

آپریشن کے بعد آپ کے بچے کو بہت زیادہ پانی پینے کی ضرورت ہوگی۔ جب وہ ہسپتال سے گھر پہنچے تو اُسے معمول سے زیادہ پینا چاہئے۔

کوڈین یا دیگر دوائیں آپ کے بچے کو قبض کر سکتی ہیں۔ قبض کا مطلب ہے کہ آپ کے بچے کو پاخانہ کرنے مِیں مشکل پیش آ سکتی ہے۔ اس سے بچنا اہم ہے۔ اگر آپ کے بچے کو قبض ہو جاتی ہے تو اُسے پاخانہ کرتے وقت بہت زور لگا نا پڑ سکتا ہے۔ یہ درد کا موجب ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کے بچے کو قبض ہو جائے تو اُس کے پاخانہ کو نرم کرنے والی اور گلیسرین دواؤں کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو اس بات کا یقین نہیں کہ کون سی دوا استعمال کی جائے تو براہ مہربانی دوا فروش سے بات کریں یا یورولوجی کلینک کو کال کرکے نرس سے بات کریں۔

بہت زیادہ پانی پینے سے مدد ملے گی۔ آپ کے بچے کو ایسے کھانے بھی زیادہ کھانے چاہئیں جس میں بہت ریشہ ہو۔ ان میں بھوسی والی بریڈ اور تازہ پھل شامل ہیں۔ یہ کھانے آپ کے بچے کو جب کہ وہ کم سرگرم ہے اور بحال ہو رہا ہے، قبض سے بچاؤ میں مدد دیں گے۔

آپ کے نرس آپ سے دیگر کھانوں، جن میں بہت زیادہ ریشہ ہے، کے بارے میں بات کریں گے۔

مزید جاننے کے لئے، براہ مہربانی مطالعہ کریں " زیادہ ریشہ والی خوراک" "ہائی فائبر ڈائٹ یا زیاد ہ ریشوں والی خوراک."

آپ کے بچے کی سرگرمی

آپ کے بچے کو ڈھیلے کپڑے یا ڈائپر پہننے چاہئیں۔ اُسے جرّا حی کے عمل کے بعد کئی ہفتوں تک ہلکی سرگرمی میں حصہ لینا چاہئے اور ایسے کھلونوں سے بچنا چا ہئے جو اُس کی ٹانگیں پھیلانے والی ہوں۔ ایک مرتبہ جب آپ کا بچہ بہتر ہونے لگے گا تو وہ اپنی سرگرمی، ڈے کیئر یا اسکول میں حسب معمول جا سکے گا۔

مثانے کا تشنج

مثانے میں کیتھیٹر(نلکی) کبھی کبھار تشنج کا باعث بنتی ہے۔ یہ تشنج آلہء تناسل سے پیشاب ٹپکانے کا باعث ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کا بچہ مثانے کے تشنج سے نمٹ نہیں سکتا تو یورولوجی کلینک کو کال کریں۔ ایسی دوائیں موجود ہیں جو مثانے کے تشنج سے روکتی ہیں۔ بچے کے کیتھیٹر (نلکی) کااچھا بہاؤ رکھنا بھی مدد کر سکتا ہے۔ آپ کے نرس گھرپر مثانے کے تشنج کے بہترین علاج کے بارے مِیں آپ سے گفتگو کریں گے۔

اگر آپ کو اپنے بچے کی گھر پر نگہداشت کے بارے مِیں کوئی فوری سوالات ہوں تو یورولوجی کلینک کو کال کریں۔

پیروی کرنے والی ملاقاتیں

آپ کے بچے کو دوبارہ معائنے کے لۓ 2 ملاقاتوں کی ضرورت ہو گی۔

سٹنٹ (نلکی) کو ہٹانا

آپریشن کے قریباً ایک ہفتہ بعد، آپ اپنے بچے کو کلینک لائیں گے تاکہ یورولوجی کلینک کے نرس سٹنٹ (نلکی) کو ہٹائیں۔

آلہء تناسل کو دیکھنا اور یہ کہ آپ کا بچہ کس بہتری کے ساتھ پیشاب کر تا ہے

آپریشن کے قریباً 3 ماہ بعد آپ اپنے بچے کودوبارہ معائنے کیلۓ کلینک پر پھر واپس لائیں گے۔ اگر آپ کا بچہ پاخانے کی کرسی پر بیٹھنے کا تربیت یافتہ ہے تو اُس کے بہنے کی شرح کوجانچنے کے لئے ایک ٹیسٹ ہوگا کہ وہ کس خوبی سے پیشاب کرتا ہے۔ اگر ممکن ہو، اس بات پر دھیان دیں کہ آپ کا بچہ ہسپتال کی ملاقات پر آنے سے پہلے کافی مقدار میں پانی پیتا ہے۔

کلیدی نکات

  • ہائپوسپیڈیاس آپریشن کے بعد بیشترلڑکے اُسی دن گھر چلے جاتے ہیں۔
  • آپ کے بچے کوآپریشن کے بعد ایک یا دو دن کے لئے درد اور بخارہو سکتا ہے۔
  • آپ کے بچے کو ایک چھوٹی نلکی لگائی جائے گی جو اُس کے آلہء تناسل سے باہر آئے گی۔ کچھ بچوں کو کیتھیٹر (نلکی) لگ سکتی ہے۔
  • آپ کے بچے کی پٹی نہانے کے ٹب میں پانی میں تر ہو سکتی ہے۔ اگر نہیں تو آپ کو چاہئے کہ جرّاحی کے عمل کے بعد اُسے 2 دن[ 48 گھنٹے] میں اُتار دیں۔
  • آپ کے بچے کو دوبارہ معائنے کیلۓ 2 ملاقاتوں کی ضرورت ہو گی۔
Last updated: 11月 17 2009